اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jayaprada Sentenced انشورنس فراڈ کیس میں جیا پردا کو چھ ماہ قید کی سزا - ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس

تمل ناڈو کی ایک عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ اور راجیہ سبھا کی سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کو انشورنس فراڈ کیس میں چھ ماہ قید کی سزا اور 5000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جیا پردا کے تھیٹر میں کام کرنے والے ملازمین نے الزام عائد کیا تھا کہ انتظامیہ ان کی تنخواہوں سے انشورنس کے لیے رقم کاٹ تو رہی ہے لیکن وہ رقم ریاستی انشورنس کارپوریشن کو ادا نہیں کر رہی ہے۔

Bollywood actress and former Rajya Sabha MP Jayaprada
بالی ووڈ اداکارہ اور راجیہ سبھا کی سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا

By

Published : Aug 11, 2023, 6:11 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کی ایگمور کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ اور راجیہ سبھا کی سابق رکن جیا پردا کو انشورنس فراڈ کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ دراصل چنئی میں اداکارہ کے زیر ملکیت تھیٹر میں کام کرنے والے ملازمین نے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کی رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کی عدالت میں شکایت کی تھی۔ جس کے بعد عدالت نے جیا پردہ کے ساتھ تین دیگر افراد کو چھ ماہ کی سزا سنائی ہے اور ہر ایک پر 5000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت کا یہ فیصلہ جیا پردا کی ملکیت تھیٹر میں کام کرنے والے کارکنوں کی شکایت پر آیا۔ یہ تھیٹر تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی کے رائی پیٹا علاقے میں واقع ہے۔ جیا پردا کی ملکیت تھیٹر کو رام کمار اور راجہ بابو چلاتے ہیں، جن کا تعلق چنئی سے ہے لیکن اب ئیہ تھیٹر دس سال سے بند پڑا ہے۔ ملازمین نے اپنی شکایت میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ تھیٹر کی انتظامیہ ای ایس آئی کی رقم کاٹ رہی ہے لیکن ریاستی انشورنس کارپوریشن کو رقم ادا نہیں کر رہی ہے۔ ملازمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ رقم نہ ملنے پر وہ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوئے اور ایگمور کورٹ سے رجوع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ جیا پردا اور چنئی تھیٹر کے تین ملازمین نے بعد میں اس کیس کے خلاف مدراس ہائی کورٹ میں تین درخواستیں دائر کی تھیں، تاہم تینوں درخواستوں کو ہائی کورٹ نے خارج کر دیا تھا اور جب ایگمور کورٹ کے جج کے سامنے کیس سماعت کے لیے آیا تو جیا پردا نے مزدوروں سے وصول کی گئی رقم ادا کرنے کی پیشکش بھی کی تھی، لیکن ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کے وکیل نے اس پیشکش پر اعتراض کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details