اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی نے کمل ہاسن کے خلاف شکایت درج کرائی

بی جے پی کی تمل ناڈو یونٹ نے ہندو دہشت گردی سے متعلق بیان کے لئے مكل نيدھی میام ( ایم این ایم) کے بانی کمل ہاسن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

بی جے پی نے کمل ہاسن کے خلاف شکایت درج کرائی

By

Published : May 13, 2019, 11:36 PM IST

بی جے پی کے لیگل سیل کے ریاستی صدر آر سوندراراجن نے چیف الیکٹورل افسر ستیہ ورت ساہو کو سونپی گئی شکایت میں کہا کہ مسٹر ہاسن نے ارواكریچي سیٹ پر 19 مئی کو ہونے والے ضمنی اسمبلی انتخاب کی مہم کے دوران کہا تھا کہ 'آزاد بھارت کا پہلا ہندو دہشت گرد ناتھورام گوڈسے تھا"۔

انہوں نے کہا کہ پلاپٹي گاؤں میں یہ بیان دیا گیا جو کہ گنجان آبادی والا مسلم علاقہ ہے۔ مسٹر ہاسن کا ارادہ معاشرے میں مذہبی بدامنی پھیلانا اور حلقہ کے ساتھ ساتھ پوری ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا ہے۔

سوندراراجن نے مسٹر ہاسن کے اس بیان کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر مسٹر ہاسن کے بیان والی ویڈیو کلپ بھی دستیاب کرائی ہے۔

دریں اثنا، بی جے پی ریاستی صدر محترمہ تملسائي سوندراراجن نے بھی ہاسن کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ان کی پارٹی اایم این ایم کی منظوری منسوخ کر دینی چاہئے۔ انہوں نے اداکار مسٹر ہاسن کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details