کوئمبٹور ایئرپورٹ سے رائفل کی گولیاں برآمد - کوئمبٹور انٹرنیشنل ایئرپورٹ
گولیاں بہت پرانی اور زنگ آلود ہیں۔ سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کی شکایت کی بنیاد پر پیلامیدو تھانہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تمل ناڈو کے کوئمبٹور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ (بیت الخلاء) سے حکام نے رائفل اور پستول میں استعمال ہونے والی گولیاں برآمد کی ہیں۔
ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق گزشتہ شام کو جب ایک پلمبر نزدیک کے کمرے میں کام کر رہا تھا تو اس نے بیت الخلا میں گولیاں دیکھیں۔ اس بارے میں مطلع کرنے کے بعد سکیورٹی پر وہاں تعینات سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ٹوائلٹ سے رائفل اور پستول کی گولیاں برآمد کیں۔
گولیاں بہت پرانی اور زنگ آلود ہیں۔ سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کی شکایت کی بنیاد پر پیلامیدو تھانہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تفتیشی افسران سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ بیت الخلا میں گولیاں رکھنے والے کی شناخت ہوسکے۔