اردو

urdu

By

Published : Jun 7, 2020, 4:34 PM IST

ETV Bharat / state

پڈوچیری میں کورونا کے 12 نئے معاملے

پڈوچیری میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 12 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

پڈوچیری میں کورونا کے 12نئے معاملے
پڈوچیری میں کورونا کے 12نئے معاملے

پڈوچیری کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود محکمہ کے مطابق جپمر سے ایک اور شخص کو سرکاری میڈیکل کالج سے اتوار کو چھٹی دے دی گئی اور 70 مریضوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

ریاست کے 12 متاثرہ معاملات میں سے نو جپمر میں داخل ہوئے ہیں جبکہ تین سرکاری میڈیکل کالج میں ہیں۔

اس وقت 32 مریضوں کا علاج سرکاری میڈیکل کالج میں چل رہا ہے جبکہ تمل ناڈو کے سیلم سے آئے ایک مریض سمیت مجموعی طور پر37 مریضوں کا علاج جپمر میں ہو رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جپمر میں داخل کئے گئے نو مریضوں میں پانچ ڈاکٹر ہیں، تین مریض ڈاکٹر کے رشتہ دار اور ایک اسپتال میں کام کرنے والا ٹیکنیشین ہے۔

ذرائع کے مطابق کرم بکم تھانہ کا ایک پولیس اہلکار، نیو سرم کا ایک شخص اور ایک تھلاسپیٹ کے شخص کو سرکاری میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ کرائکل، ماہے اور یانم علاقہ کو کورونا سے پاک اعلان کیا گیا ہے۔

پڈوچیری میں اب تک مجموعی طورپر 119مریض متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 49مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور 49مریضوں کا علاج جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details