سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں گزشتہ شب نا معلوم افراد نے ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کرکے اسے لہو لہان کر دیا۔ حملہ آور اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب حبہ کدل کے چینکرال محلے سے تعلق رکھنے والے نجم الثاقب ڈار کو نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس بیان کے مطابق حملہ میں نوجوان کی کمر اور ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ’’زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔‘‘