اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وائلڈ لائف ڈے کا مقصد لوگوں میں آگاہی کرنا ہے'

جنگلی حیاتیات کے تحفظ کا عالمی دن کے موقع پر سرینگر کے داچھی نیشنل پارک میں 'جنگلات کے تحفظ، روزگار اور متوازن تعمیر' کے عنوان کا انتخاب کیا گیا۔

وائلڈ لائف ڈے کا مقصد لوگوں میں آگاہی کرنا ہے
وائلڈ لائف ڈے کا مقصد لوگوں میں آگاہی کرنا ہے

By

Published : Mar 3, 2021, 10:31 PM IST

اس عنوان پر ماہرین اور اسکالرز نے روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ جنگلی حیاتیات کے تحفظ کے لئے متوازن تعمیراتی کام کرنی کی ضرورت ہے تاکہ جنگل بھی محفوظ رہے اور ماحولیاتی توازن بھی بر قرار رہے-

وائلڈ لائف ڈے کا مقصد لوگوں میں آگاہی کرنا ہے
ماہرین نے اس موقع پر کہا کہ جنگلات کو محفوظ رکھنے کے لئے جنگلات کے احاطے یا جنگلوں میں مقیم لوگوں کو آگاہی کرنے کے ساتھ انکو انکو روزگار بھی فراہم کیا جائے تاکہ وہ جنگلات کی کٹائی یا اس کو دیگر نقصان پہنچانے سے انحراف کرے- ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ماہرین و طلباء نے بتایا کہ جنگلی حیات کو محفوظ رکھنے کے لئے محض ان ایام کے متعلق تقاریب کا انعقاد کرنا ہی کافی نہیں ہیں بلکہ لوگوں میں آگاہی لازمی ہے- انکا مزید کہنا تھا کہ قوانین کی پاسداری کے لیے انتطامیہ اور عام شہریوں کو بھی قوانین کی پاسداری کرنے چاہیے- غور طلب ہے کہ وادی کشمیر ماحولیات و جنگلی حیات کے لیے نازک مقام مانا جاتا ہی لیکن قوانین کی پاسداری میں انتظامیہ و عوام کی طرف سے کوتاہی دیکھی جارہی ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details