اردو

urdu

ETV Bharat / state

Winter Vacation In Kashmir کشمیر کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا امکان - کشمیر میں سردی کی لہر

ڈائریکٹر تعلیم کشمیر نے کمشنر سیکریٹری ایجوکیشن کو سرمائی تعطیلات کے لیے تجویز پیش کی۔ تجویز کے مطابق یکم دسمبر سے 28 فروری 2023 تک پانچویں کلاس، آٹھویں اور دسویں کلاسوں کے لئے بالترتیب 5 دسمبر اور 10 دسمبر سے سرمائی تعطیلات ہوگی۔ Winter Vacation In Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 24, 2022, 6:26 PM IST

سرینگر:وادی کشیر میں سردیوں کی لہر تیز ہونے کے پیش نظر محکمہ تعلیم اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کرنے پر غور کر رہا ہے۔اس ضمن میں ڈائریکٹر تعلیم کشمیر نے متعلقہ اعلیٰ حکام کو ایک تجویز بھی پیش کی جس کی رو سے یکم دسمبر سے 28 فروری 2023 تک پانچویں کلاس ،آٹھویں اور دسویں کلاسوں کے لئے بالترتیب 5 دسمبر اور 10دسمبر کی تجویز پیش کی ہے۔Winter Vacation In Kashmir

ناظم تعلیم نے اپنی تجویز میں کہا کہ درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث طلاب کو اسکولوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔Minus Temperature in kashmir

محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ناظم تعلیم نے کمشنر سیکریٹری ایجوکیشن کو سرمائی تعطیلات کے حوالے سے تجویز پیش کی ہے۔تجویز میں بتایا گیا کہ چونکہ وادی کشمیر میں منفی درجہ حرارت درج ہو رہا ہے جس وجہ سے اسکولوں میں طلبہ وطالبات ٹھٹھرتی سردی میں کلاسوں کو جوائن کر رہے ہیں۔Dir School Education Submitted Proposal For Winter Vacation

مزید پڑھیں:Winter Vacation in Kashmir شدی برفباری نہ ہونے تک تمام اسکول کھلے رہیں گے، صوبائی کمشنر کشمیر

انہوں نے مزید کہاکہ سردی کے باعث بچے بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر سرمائی تعطیلات کا اعلان ناگزیر ہے۔ڈائریکٹر موصوف نے یکم دسمبر 2022 سے 28 فروری 2023 تک پانچویں کلاس ، پانچ دسمبر سے 28 فروری تک آٹھویں کلاس اور دس دسمبر سے دسویں جماعت کے کلاسوں کے لئے سرمائی تعطیلات کی تجویز بھیجی ہے۔ناظم تعلیمات کشمیر نے جو تجویز کمشنر سیکریٹری ایجوکیشن کو روانہ کی اُس کی ایک کاپی یو این آئی اردو کے پاس بھی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details