عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے رکن اور عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر احمد شاہ نے کہا ہے کہ 'جو بھی سیاسی رہنما کسی پارٹی کو چھوڑ کر دوسری جگہ جانے کا ارادہ کرتا ہے وہ اس قوم کا سب سے بڑا غدار تصور کیا جائے گا'۔
'جو بھی رہنما عوامی اتحاد کو دھوکہ دے گا، قوم کا غدار کہلائے گا' - جموں و کشمیر
مظفر شاہ نے کہا کہ جو سیاسی رہنما اس وقت جبکہ اکثر سیاسی جماعتیں جموں و کشمیر کے اندر متحد ہوچکی ہے کے دوران پارٹی کو چھوڑ کر کہیں جائے گا وہ ان کی نظر میں اس قوم کا سب سے بڑا غدار ہے-
مظفر شاہ نے گزشتہ روز سینئر سیاسی رہنما مظفر بیگ کے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'جو سیاسی رہنما اس وقت جبکہ اکثر سیاسی جماعتیں جموں و کشمیر کے اندر متحد ہوچکی ہے اس دوران پارٹی کو چھوڑ کر کہیں جائے گا وہ ان کی نظر میں اس قوم کا سب سے بڑا غدار ہے'۔ مظفر شاہ نے ان باتوں کا اظہار عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی ایک میٹنگ کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا-
انہوں نے کہا کہ 'اس وقت جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی اور ریاست کا درجہ اسے واپس دلانے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں اور اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ یہاں کے سیاسی رہنما ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ریاست کے تشخص کی بحالی کے لئے سرگرم ہوں لیکن اگر اس وقت بھی کوئی رہنما اس اتحاد میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا اور اس اتحاد سے دوری علیحدگی اختیار کرے گا تو وہ اس قوم کا سب سے بڑا غدار اور دھوکے باز تصور کیا جائے گا'۔