کشمیر میں اتوار کی رات سے ہی میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی سے اوسط درجے کی برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہے گا۔ برف باری کی وجہ سے سرینگر - لیہہ قومی شاہراہ اور مغل روڈ بند کر دیا گیا ہے۔
اتوار کی رات کو میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا آغاز ہوا جبکہ پیر کی صبح سے ہی اس کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ گلمرگ سمیت دیگر پہاڑی مقامات پر ایک فٹ سے زیادہ برف باری ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پیر کی گلی، سادھنہ ٹاپ، کرناہ، کپواڑہ، زوجیلا پاس سمیت دیگر مقامات پر بھی ہلکی برف باری ہوئی۔