اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weather In Kashmir: کشمیر میں خشک موسم درمیان شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج - ہلکے درجے کی بارش یا برف باری

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش یا برف باری ہونے کا امکان ہے۔ Weather Forecast In Kashmir

کشمیر: خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج
کشمیر: خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

By

Published : Feb 17, 2022, 12:55 PM IST

وادی کشمیر میں اگرچہ موسم خشک ہے اور بیس روزہ چلہ خورد کا دور اقتدار بھی اختتام ہونے کو ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔ Weather To Remain Partly Cloudy In Kashmir

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش یا برف باری ہونے کا امکان ہے۔Weather Forecast In Kashmir

انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 فروری تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہ سکتی ہے تاہم اس کے بعد موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہان گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather In Jammu And Kashmir

سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather: خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details