سری نگر:وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 12 مئی تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 13 سے 15 مئی تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
ادھر وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹٰی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔