اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: برف باری کی پیش قیاسی کے درمیان شبانہ درجہ حرارت میں بہتری - ے بھاری برف باری کی پیش گوئی

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر اور لداخ میں 4 سے 6 جنوری تک درمیانی درجے سے بھاری برف باری متوقع ہے جس سے زمینی و ہوائی ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا بھی امکان ہےNight temperature improves as Kashmir braces for snowfall۔

کشمیر:برف باری کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری
کشمیر:برف باری کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

By

Published : Jan 3, 2022, 1:01 PM IST

محکمہ موسمیات کی طرف سے درمیانی درجے سے بھاری برف باری کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر کئی روز بعد شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا جس سے لوگوں کو رات کی ٹھٹھرتی سرد یوں سے قدرے راحت نصیب ہوئیNight temperature improves as Kashmir braces for snowfall۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر اور لداخ میں 4 سے 6 جنوری تک درمیانی درجے سے بھاری برف باری متوقع ہے جس سے زمینی و ہوائی ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا بھی امکان ہےSnowfall in Kashmir۔

ادھر وسطی ضلع گاندر بل کے زوجیلا میں اتوار کی شام تازہ برف باری کے پیش نظر حکام نے سونہ مرگ- زوجیلا روڈ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کر دیا۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔

مطلع ابر االود رہنے سے وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت کئی روز بعد نقطہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 18 دسمبر کو ماہ رواں کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.o ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری ضلع لیہہ میں کم سے کم دجہ حرارت منفی9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا Minimum Temperature۔

یہ بھی پڑھیں : Cold Wave Grips Kashmir: کشمیر میں ٹھٹھرتی سردی جاری، گلمرگ سردترین جگہ

دریں اثنا وادی کے میدانی علاقوں میں پیر کو چلہ کلان کے چودہویں روز موسم مجموعی طور پر خشک مگر ابر آلود رہا۔

قابل ذکر ہے کہ سردیوں کا بادشاہ ’چلہ کلان‘اکیس دسمبر سے اپنے چالیس روزہ مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہوگیا۔

چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر31 جنوری کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔

اس کے اختتام کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوجاتا ہے تاہم اس کی حکومت کے دوران سردی کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہونے لگتی ہے تاہم بھاری برف باری کو کارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details