سرینگر: وادی کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں ہے اور رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران بھی موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 22 جون تک رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ weather in Kashmir
انہوں نے کہا کہ اس دوران منگل کی دو پہر سے بدھ کی سہہ پہر تک جنوبی کشمیر میں موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بعد ازاں 23 جون سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔ ادھر مسلسل بارشوں سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے کم درج ہو رہا ہے۔kashmir weather update
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ کم سے کم درجہ حرارت13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جب کہ کم سے کم درجہ حرارت4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔kashmir weather update