اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farooq Abdullah on Elections مستقبل میں جو بھی الیکشن ہوں گے، اس کیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیے، فاروق عبداللہ - ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمیں باہری دشمنوں سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خبردار رہنا چاہیے جو ہماری صفوں میں رہ کر انتشار اور خلفشار پیدا کرنے کے در پے ہیں۔ ایسے مخبروں اور ضمیر فروشوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 30, 2023, 5:57 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے تمام خطوں اور طبقوں کے تہذیب و تمدن، ثقافت، کلچر اور علاقائی زبانوں کے تحفظ سے ہی ہمارا وجود قائم و دائم رہ سکتا ہے اور اسی میں ہماری انفرادیت اور شناخت کا راز مضمرہے۔ان باتوں کا اظہا رنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے وجود کو زندہ رکھنے سے ہی ہم اپنے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد اور اپنے بنیادی جمہوری اورآئینی حقوق کی حاصل کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمیں باہری دشمنوں سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خبردار رہنا چاہئے جو ہماری صفوں میں رہ کر انتشار اور خلفشار پیدا کرنے کے در پے ہیں۔ ایسے مخبروں اور ضمیر فروشوں سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے، جن ہمارے خلاف سازشیں رچانے والوں کیساتھ ملے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہم سب کو متحد ہوکر اور عزم و استقلال کا مظاہرہ کرکے موجودہ سخت ترین چیلنجوں کا مقابلہ کرناہوگا ۔ ٹھیک اسی طرح سے جیسے ہمارے بے لوث اور ایماندار لیڈران نے ماضی میں کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ شہدائے کشمیر کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی جموں وکشمیر کے عوام کو عزت وآبرو کا مقام حاصل ہوا اور یہاں کے لوگوں کو ایک باوقار زندگی نصیب ہوئی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو ہمیشہ غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور کاریگروں نے ہمیشہ تعاون اور اشتراک دیاہے جس کی وجہ سے آج بھی اس جماعت کی جڑیں تینوں خطوںمیں پیوست ہیں اور یہ جماعت لوگوں کے دلوں میں راج کرتی ہے۔پارٹی سے وابستہ افراد کو آنے والے چیلنجوں کیلئے کمربستہ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر نے کہا کہ مستقبل میں جو بھی الیکشن ہونگے اس کیلئے ہمیں تیار رہنا چاہئے اور ہر صورت میں عوام کیساتھ قریبی رابطہ رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ عوامی اشتراک اور تعاون ہی نیشنل کانفرنس کی مضبوطی ہے اور ہمیں ہر حال میں خود کو لوگوں کیلئے وقف رکھنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah on JK Situation عوام کی کہیں پر بھی شنوائی نہیں ہو رہی ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details