وادی بھر میں سبزی، میوے، گوشت اور دیگر اشیاء خورد و نوش کے لئے گاہکوں کو اضافی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔
روز مرہ استعمال ہونے والی ایشیاء خورد و نوش کی قیمتوںکو قابو میں رکھنے کے لئے محکمہ امور صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے افسران اور چیکینگ اسکواڈ کو متحرک کیا ہے تاکہ مہنگے داموں پر اشیاء خورد و نوش بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروئی کی جائے۔
وادی میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ امور صارفین کے ڈاریکٹر محمد قاسم نے کہا کہ انکا محکمہ مہنگے داموں بیچنے والے افراد کے خلاف پچھلے ایک ہفتے سے کارروائی کر رہا ہے اور انہوں نے اشیاء کی ریٹ لسٹ بھی جاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکایتیں موصول ہونے کے بعد محکمہ نے انکا جائزہ لیا اور اضافی نرخون پر اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’’بے ضابطگیاں کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔‘‘