سرینگر:ماہ صیام کے متبرک مہینے کے پیش نظر جموں و کشمیر وقف بورڈ کے زیر انتظام مساجد میں حافظ قرآن اماموں اور خطیبوں کی خصوصی تعیناتی عمل میں لانی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔اس حوالے سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے انچارج اوقاف سیکشن جموں و کشمیر وقف بورڈ نے ایک حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ جیسا کہ چیئرپرسن نے پہلے ہی ہدایت دی ہے کہ حافظ قرآن اماموں اور خطیبوں کی خصوصی تعیناتی کی جائے ، تاکہ عام لوگ اور عقیدت مند صیام کے آنے والے مہینے میں فیض یاب ہوسکیں اور انہیں بہتر و سکون قلب کے ساتھ عبادت گاہوں میں نماز ادا کرنے کا موقع فراہم ہوسکیں۔
2023 Ramadan جموں و کشمیر میں رمضان المبارک کے موقع پر حافظ قرآن اماموں کی تعیناتی کےلیے وقف بورڈ کے اقدامات
جموں و کشمیر وقف بورڈ نے امسال رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے وقف بورڈ کے زیر انتظام مساجد میں حافظ قرآن اماموں اور خطیبوں کی تعیناتی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس حوالے سے وقف بورڈ نے ایک حکم نامہ بھی جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Doctors over Fasting: روزے دار کو اچھی صحت کے لیے ان باتوں کا خیال رکھنا ضروری
واضح رہے اگلے ہفتے سے رمضان المبارک کا عظیم مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے اس بابرکت مہینے میں اہل اسلام روزہ رکھ کر اپنے گناہوں، خطاؤں کی بخش اور اللہ کی خشنودی حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ عبادت و ریاضت محو رہتے ہیں ا مساجد میں اس ماہ مصلحیوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے اور مساجد کی رونقیں بڑھ جاتی ہے وہیں اس ماہ نماز تراویح کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:Significance of Laylat al Qadir: لیلۃ القدر اور جمعۃ الوداع کی اہمیت و فضیلت