سرینگر:چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمر(سی سی آئی کے) کی نئی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دینے اور مشتاق چایا سرپرست اعلی اور طارق گانی دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے انہیں مبارکباد پیش کی اور انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر کی جانب سے سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے خاص مہمان کے طور پر شرکت کی ۔اس دوران موصوفہ نے مشتاق چایا کے سی سی آئی کے سرپرست اعلی مقرر کئے جانے اور طارق رشید گانی کو دوبارہ سے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی۔
اس موقعے پر سی سی آئی کے منعقدہ اجلاس میں کئی اہم معاملات پر سیر حاصل بحث کی گئی، وہیں کشمیر ہنڈی کرافٹ، ہوٹل انڈسٹری، شعبہ سیاحت و ٹرانسپورٹ کے علاوہ دیگر کاروباری شعبے سے وابستہ افراد نے بھی اپنی کاروبار میں درپیش مشکلات کے حل کی خاطر کے لیے اپنا اپنا نقط نظر پیش کیا۔ایسیے میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے سی سی کے آئی کو یقین دلایا کہ اگر درپیش مشکلات کے ازالے کی خاطر کبھی ان کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ اپنا بھر پور تعاون پیش کرے گے۔
اس موقعے پر موصوفہ نے مزید کہا کہ مشتاق چایا نہ صرف کامیاب اور وسیع تجربہ رکھنے والے کاروباری ہیں، بلکہ یہ ایک ایسی شخصیت ہے جس نے کاروباری برادری کے مسائل کو بے باک طریقے سے ابھارا کی ہمیشہ کوشش کی ہے۔ایسے میں امید ہے ان کی سرپرستی میں سی سی آئی کے نو منتخب صدر طارق رشید گانی جیسے نوجوان کاروباری چیمبر اور اپنی برادری کے لیے بہتر کام کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں گزشتہ برس سے کاروبار پٹری پر لوٹ رہا، تاہم ابھی بھی ایسے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے اور سرکاری بھی کاربارویوں کے مسائل ومشکلات کو حل کرنے وعدے بند ہے۔