جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں گذشہ روز ایک کوچنگ سینٹر میں ایک استاد کی جانب سے طالب علم کو مبینہ طور پر مسلسل تھپڑ مارنے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے اور اس معاملے پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر نے اس کا سنجیدہ نوٹس لے کر کارروائی شروع کر دی ہے-
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں 'ہوپ کوچنگ سینٹر' کے منیجنگ ڈائریکٹر کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے-
طالب علم کی پٹائی کا معاملہ، ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے کارروائی شروع خیال رہے گذشتہ روز سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں مبینہ طور پر ایک استاد طالب علم کو دیگر تمام طلبا کے سامنے ایک منٹ میں تقریباً 20 دفعہ تھپڑ رسید کرتا ہے-
اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر عام لوگوں کی جانب سے اس کا سخت ردعمل دیکھنے کو مل رہا تھا-
طالب علم کی پٹائی کا معاملہ، ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے کارروائی شروع ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر نے واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے میں تحقیقات شروع کردی ہے اور ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ کوچنگ سینٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے جہاں پر ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور اس کے بعد اس پر مزید کارروائی کی جائے گی-