اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویکسین لینے سے قوت مدافت میں دس گناہ اضافہ ہوتا ہے: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن

ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا کہ جن افراد نےکووڈ مخالف پہلی خوراک لی ہے اور وہ وائرس کے شکار ہوچکے ہوں، انہیں صحتبابی کے بعد فوری طور پر اپنی دوسری خوراک لینی چاہیے۔

کووڈ ویکسین لینے سے قوت مدافت میں دس گناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن
کووڈ ویکسین لینے سے قوت مدافت میں دس گناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن

By

Published : May 12, 2021, 3:15 PM IST

ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ کووڈ ویکسین کا پہلا ٹیکہ لینے والے افراد کو دوسرا ٹیکہ لگوانا چاہیے کیوں کہ دوسری خوراک کے بعد ہی ان میں کووڈ کے خلاف ٹھیک سے قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ٹیکہ لینے کے بعد جسم میں ابتدائی طور پر مدافعتی رد عمل ظاہر ہوتا ہے۔ دوسری خوراک سے واقعی میں مدافعتی نظام بہتر بن جاتا ہے۔ یہ وائرس کی ایک سطح کو بے اثر کرنے کے لیے اینٹی باڈیز کو ترغیب دیتا یے جو کہ پہلی خوراک سے 10 گناہ زیادہ ہے۔

ڈاکٹر نثارالحسن نے مزید کہا کہ دو ویکسین ہیں جو کہ جموں و کشمیر میں اس وقت استعمال میں لائے جاتے ہیں۔کوو ویکسین اور کوو شیلڈ۔ ان کی دو خوراک کا مقرر شیڈول ہے۔

کوو ویکسین کی دونوں خوراکوں کے درمیان 4 سے6 ہفتےکا وقفہ ہونا چاہیے۔ جبکہ کوو شیلڈ کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان 4 سے 8 ہفتے کا وقفہ رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں خوراکوں کے لیے ایک ہی ویکسین لینا ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details