سرینگر: وادی کے اطراف و اکناف میں حضرت امیرالمومنین، خلیفہ دوم سید نا حضرت عمر فاروقؓ کے عرس کے موقع پر روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔ درگاہوں اور خانقاہوں میں رات بھر شب خوانی کی گئی۔ درگاہ حضرت بل میں نماز پنجگانہ کے بعد زائرین موئے مقدسﷺ کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ Urs Mubarak of Hazrat Umar-e- Farooq
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر میں بدھ کے روز حضرت عمر فاروقؓ کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور اس حوالے سے درگاہوں اور خانقاہوں میں روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔ جھیل ڈل کے کناروں پر واقع آثار شریف حضرت بل میں نماز ظہر پر لوگوں کی بھاری تعداد نے باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد موئے مقدس ﷺکے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔اس موقع پر علماء نے دین اسلام کے اس عظیم فرزند کو انکی جلیل القدر اور بے مثال دینی و اسلامی خدمات کے لئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاہے۔ 2nd Khalifa of Muslims Hazrat Umar-e- Farooq (RA)