اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid Milan Programme in Srinagar: جموں و کشمیر اردو کونسل کی جانب سے "عید ملن" کا اہتمام - latest news urdu council

جموں و کشمیر اردو کونسل نے آج سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں عید ملن تقیب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں مشہور مصنفوں، افسانہ نگار، شعرا اور اردو کونسل کے عیدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب میں جموں و کشمیر میں اردو کے فروغ اور ترویج کے لیے کیے جارہے کام اور تنظیمی معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ Eid Milan Programme in Srinagar

urdu-council-organized-eid-milan-program-in-srinagar
جموں وکشمیر اردو کونسل نے" عید ملن" کیا اہتمام کیا

By

Published : May 12, 2022, 8:16 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر اردو کونسل کی جانب سے جمعرات کو سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں عید ملن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں مشہور مصنف اور سپریم کورٹ کے وکیل اے آر رحمان نے خاص مہمان کے طور شرکت کی، جب کہ برصغیر کے نامور افسانہ نگاروں، شعرا حضرات، اردو کی ترقی اور ترویج کے لیے کام کرنے والی دیگر اکائیوں کے زعما، اردو کونسل کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ اردو اخبارات سے وابستہ کئی صحافیوں نے بھی شرکت کی۔J&K Urdu Council ProgrammeIn Srinagar

جموں وکشمیر اردو کونسل نے" عید ملن" کیا اہتمام کیا
" عید ملن" پر جموں و کشمیر میں اردو کے فروغ اور ترویج کے لیے کیے جارہے کام اور تنظیمی معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ حاضرین نے اجتماعی اور انفرادی سطح پر وادی کشمیر میں اردو کے تئیں کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وہیں اردو کے حال اور مستقبل پر بھی پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر نامور مصنف اے آر رحمان نے اردو کونسل کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اجتماعی سطح پر اردو کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ Eid Milan Programmein Srinagar
تقریب میں شریک مہمانوں نے جموں و کشمیر خاص وادی کشمیر میں اردو کی بہتری کے لیے اپنے اپنے خیالات کونسل کے سامنے رکھے، وہیں ان چیلنجز اور مسائل کو بھی زیر غور لایا گیا جو کہ عصر حاضر میں اردو کو درپیش ہیں۔ اردو کونسل کے جنرل سیکرٹری جاوید ماڑجی کہتے ہیں کہ موجودہ دور میں اردو کے فروغ کے حوالے سے کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے، کیونکہ یہ زبان نہ صرف جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، بلکہ ملکی سطح پر بھی رابطے کے لیے اردو کافی اہمیت کی حامل ہے۔ ایسے میں اس زبان کی آبیاری کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

مزید پڑھیں:



تقریب کے دوران اردو کونسل کے گزشتہ برس کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا گیا،جبکہ تنظیم کی حوصولیوں اور خامیوں کو ملحوظ رکھ کر آئندہ کے لاحہ عمل پر بات کی گئی۔واضح رہے جموں وکشمیر اردو کونسل نہ صرف جموں کشمیر میں اردو کے فروغ کے لیے کام کررہا ہے بلکہ یہ ابھرتے ہوئے ہوئے نوجوان قلمکاروں کو بھی ایک پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details