اردو

urdu

ETV Bharat / state

KAS Officers Inducted to IAS: اٹھائیس افسران آئی اے ایس کیڈر میں شامل - جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس

یونین پبلک سروس کمیشن نے کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے 28 افسران کو آئی اے ایس کیڈر میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ ان افسران میں 14 آن سروس جب کہ 14 سبکدوش افسران شامل ہیں۔ KAS Officers Inducted to IAS

upsc-inducts-28-jkas-officers-into-ias
اٹھائیس افسران آئی اے ایس کیڈر میں شامل

By

Published : Jul 8, 2022, 7:01 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) کے اٹھائیس افسران کو یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ جموں و کشمیر میں آئی اے ایس کیڈر افسران کی 75 آسامیاں موجود ہیں جن میں فی الحال صرف 55 بھری ہوئی ہیں۔ KAS Officers Inducted to IAS

آئی اے ایس میں شامل 28 افسران میں سے 14 سروس افسران ہیں جب کہ 14 سبکدوش افسران ہیں۔ اس شمولیت سے 1999 بیچ کے جے کے اے ایس افسران مستفید ہوں گے جب کہ 1999 بیچ سے پہلے کے چند ریٹائر افسران کو بھی فائدہ ہوگا۔ یو پی ایس سی کی جانب سے آئی اے ایس کیڈر میں مقامی افسران کی شمولیت کا عمل 12 سال بعد ہوا ہے۔

ان افسران کی شمولیت یو پی ایس سی ممبر کی زیر صدارت میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ اس میٹنگ میں زراعت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اتل ڈلو، پرنسپل سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) منوج کمار دویدی، اور دو جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ شامل کیے گئے 28 افسران میں سے 8 کو 2013 کو الاٹمنٹ کا سال، پانچ کو 2016، چار کو 2017 اور 11 کو 2018 کو الاٹمنٹ کا سال ملا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے اطلاق کے بعد جموں و کشمیر کےکیڈر کو اے جی ایم یو ٹی کیڈر میں ضم کیا گیا ہے۔جموں و کشمیر میں انڈین ایڈمنسٹریشن سروس، انڈین پولیس سروس اور انڈین فارسٹ سروس کے ارکان اے جی ایم یو ٹی کیڈر کا حصہ ہوں گے اور مستقبل میں انہیں جموں و کشمیر کی سول خدمات کے لیے مختص کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details