ناردرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دیویدی نے سرینگر میں فوج کی نئی اگنی پتھ اسکیم کے متعلق کہا کہ ’’اس اسکیم سے فوج کی سروس میں تبدیلی اور جدیدیت لانا مقصود ہے۔‘‘ Northern Commander on Agnipath Scheme انہوں نے سرینگر کے بادامی باغ کنٹونمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس اسکیم سے متعلق کہا کہ ’’اس اسکیم کا اصل مقصد امیدواروں کو فوج کے علاوہ آئی ٹی آئی اور دیگر ہنر سے لیس کرنا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں مالی پکیج اور دیگر مراعات بھی وضع کی گئی ہیں جو امیدواروں کے لیے دستیاب ہوں گی۔ Indian Army Introduces Agnipath Schemeلیفٹیننٹ جنرل اوپندر دیویدی کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں فوج میں بھرتی کے لئے سپاہیوں کی عمر کم سے کم پچیس برس ہوگی جس کے لئے اس اسکیم کو لاگو کرنا ضروری تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی اسکیم کے تحت 90روز کے بعد بھرتی ریلیاں شروع کی جائیں گی اور مستقل میں فوج میں بھرتی اسی اسکیم کے تحت ہو گی، البتہ فوج میں طبی شعبہ میں معمول کے مطابق بھرتیاں ہوں گی جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
آرمی کمانڈر نے سوالات کے جواب میں کہا کہ ’’شمالی علاقوں خاص کر ہائی آلٹیچوڑ پر نوجوان فوجیوں کی زیادہ ضرورت ہے جس سے ان علاقوں میں مزید استحکام آئے گا۔‘‘ Upinder Diwedi on Agnipath Schemeانہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں فوج وقتاً فوقتاً بھرتیاں کرتی رہی ہے تاہم اس خطے میں اس اسکیم کے تحت مخصوص بھرتیاں کرنا حکومت کا فیصلہ ہوگا۔ کشمیر میں نوجوان اس اسکیم میں ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد عسکریت پسندوں میں ان کے شامل ہونے کے خطرے کے متعلق انہوں نے کہا کہ ’’جب نوجوان کو صحیح تربیت فراہم ہوگی اور دیگر ریاستوں میں کام کرے گا تو اس کا نظریہ تبدیل ہوگا۔‘‘