جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز کہا کہ 'انتظامیہ کی طرف سے روزگار کے سلسلے میں ایک پالیسی مرتب کی جارہی ہے اور آئندہ پانچ سالوں میں بے روزگاری ختم ہوجائے گی۔'
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت سرینگر میں واقع ایس کے آئی سی سی میں یوتھ انگیجمنٹ اینڈ آوٹ ریچ کے عنوان پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے بڑے کاروباری گھروں نے ورکشاپ میں حصہ لیا اور اس بات پر غور کیا کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے۔