سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سرینگر میں دو عام شہریوں کی جانب سے دریا جہلم میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کہ کوشش کو انتظامیہ کی جانب سے ناکام بنادیا گیا تاہم شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہے۔
سرینگر پولیس کے مطابق، شہر سرینگر کے زینہ کدل علاقے میں دریا جہلم میں ایک خاتون نے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی. اسی طرح چھتہ بل علاقے میں ایک دماغی طور پر غیر مستحکم شخص نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی. ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں افراد کی جانب سے خود کشی کی کوششوں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور ریور پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ناکام بنادیا گیا. خاتون اور اس شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کاروائی کی جارہی ہے۔