اردو

urdu

By

Published : Dec 9, 2022, 7:30 PM IST

ETV Bharat / state

Rajbagh Srinagar Blaze راج باغ سرینگر میں آتشزدگی سے دو رہائشی مکان، گودام اور ہوٹل کو نقصان

سرینگر کے راج باغ علاقہ میں جمعہ کے دوپہر آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو رہائشی مکان، ہوٹل عمارت اور گودام کو نقصان پہنچا جبکہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو فائرمین بھی زخمی ہوئے ہیں۔Rajbagh Srinagar Blaze

two-residential-houses-pharmaceutical-godown-gutted-2-firemen-injured
راج باغ سرینگر میں آتشزدگی سے دو رہائشی مکان، گودام اور ہوٹل عمارت کو نقصان

سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے پاش علاقے راجباغ میں جمعے کے روز آگ کی ایک بھیانک واردات کے دوران دو رہائشی مکان، ہوٹل عمارت اور گودام کو نقصان پہنچا جبکہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دور ان دو فائر مین زخمی ہوئے۔Fire In Srinagar Rajbagh
اطلاعات کے مطابق سرینگر کے راجباغ علاقے میں جمعے بعد دوپہر اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل کئی ڈھانچوں کو لپیٹ میں لے لیا۔Two Residential Houses Pharmaceutical Godown Gutted 2 Firemen Injured

راج باغ سرینگر میں آتشزدگی سے دو رہائشی مکان، گودام اور ہوٹل عمارت کو نقصان
فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران ڈرگ سٹور ، دو رہائشی مکان اور ایک ہوٹل عمارت کو نقصان پہنچا۔معلوم ہوا ہے کہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو فائرمین زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ راجباغ سرینگر میں آگ کی واردات رونما ہونے کے ساتھ ہی متعدد فائر ٹینڈر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

مزید پڑھیں:Fire in Kulgam کولگام میں چنار درخت میں آگ، بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

انہوں نے کہاکہ آگ کی اس واردات کے دوران رہائشی مکان خاکستر ہوا جبکہ دو مکانوں ، ہوٹل عمارت کو جزوی طورپر نقصان پہنچا۔اُن کے مطابق پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details