اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire in Srinagar سرینگر میں آتشزدگی، دو رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان - سری نگر کے نور باغ میں آتشزدگی

سرینگر کے نور باغ علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں دو رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ حالانکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Fire in Noorbagh of Srinagar

سرینگر میں آتشزدگی، دو رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان
سرینگر میں آتشزدگی، دو رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان

By

Published : Jan 23, 2023, 1:36 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر کے نور باغ علاقے میں پیر کی صبح آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے نور باغ کے گذر بل علاقے میں پیر کی صبح آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس نے بر وقت کارروائی کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں اور اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سرینگر کے بمنہ علاقے میں 9 جنوری 2023 کو آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہو گئے تھے۔ سات فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق الفاروق کالونی بمنہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران دو مکان خاکستر ہو گئے تھے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا تھا کہ نو جنوری کو شام چھ بجکر سات منٹ پر بمنہ میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے ۔انہوں نے بتایا کہ سات فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details