اردو

urdu

Photo Exhibition in Srinagar سرینگرمیں پرندوں کی تصاویر سے متعلق دو روزہ نمائش کا اہتمام

کشمیر کا ذکر اس کی خوبصرتی کے بغیر ناممکن ہے، قدرت نے کشمیر کو بے پناہ خوبصورتی سے نواز کر اسے دنیا کے دیگر سیاحتی اور پُر لطف مقامات میں ممتاز اور نمایاں درجہ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ فطری اور قدرتی حسن کے دلداہ افراد وہاں جاکر اس کا مشاہدہ کرتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔Birds of Kashmir holds a two-day photo exhibition in Srinagar

By

Published : Dec 26, 2022, 3:39 PM IST

Published : Dec 26, 2022, 3:39 PM IST

Updated : Dec 26, 2022, 6:11 PM IST

دوروزہ نمائش کا اہتمام
دوروزہ نمائش کا اہتمام

سرینگر:یوں تو وادی کشمیر اپنی خوبصورتی کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے، یہاں کے خوبصورت پہاڑ، ندیوں کے علاوہ پرندوں کی اگر بات کی جائے تو یہ قدرتی خوبصورتی میں اضافہ سے مستثنی نہیں ہے۔ پرندوں کی بات کریں تو ہر برس موسم سرما کے آغاز میں لاکھوں کی تعداد میں یورپی ممالک سے یہاں پرندے آتے ہیں اور پانچ ماہ قیام کرتے ہیں۔ وادی کشمیر میں 200 سے زائد پرندوں کی اقسام موجود ہیں۔ اس کے باوجود ابھی بھی پرندوں کے تئیں نوجوانوں میں ویسا رجحان دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے جیسا ہونا چاہیے تھا۔ تاہم اب برڈز آف کشمیر نام کے ایک گروپ نے مختلف پرندوں کی تلاش کرنا، ان کی تصاویر لینا اور ان کے بارے میں تفصیلات اکٹھا کرنے کا عزم کیا ہے۔Birds of Kashmir holds a two-day photo exhibition in Srinagar

نمائش کا اہتمام



اسی ضمن میں آج جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پرندوں کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کی غرض سے نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں وادی میں پائے جانے والے پرندوں کی تصاویر چسپاں کی گئی تھیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ ہینڈی کرافٹ کے ذمہ دار محمود شاہ کا کہنا تھا کہ 'ایسی تقریبات سے وادی میں موجود پرندوں کے تئیں نوجوانوں اور عوام میں بیداری پیدا ہوگی۔ ساتھ ہی ساتھ کی نوجوان بھی اس شوق کو اپنائیں گے۔" شاہ خود بھی قدرتی خوبصورتی کو دیکھنے اور اسے کیمرے میں قید کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اکثر اسی غرض سے پہاڑوں کی خاک بھی چھانتے نظر آتے ہیں۔

برڈز آف کشمیر کے بانی عرفان جیلانی اور جگجیت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اس نمائش کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وادی میں ایسے پرندے پائے جاتے ہیں جو دنیا میں کہیں نہیں ہیں، مہمان پرندے بھی میلوں کا سفر کر کے یہاں آتے ہیں۔ کشمیر بورڈنگ کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ اس کا فائدہ ہم سب کو اٹھانا چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ برڈز بننے کے لئے آپ کو قیمتی آلات کی ضرورت نہیں، آپ کچھ عرصے تک پرندوں کو دیکھ کر بھی برڈز بن جاتے ہیں۔ ہاں پرندوں کو قید کرنے کے لیے کیمرے کی ضرورت ہے لیکن اگر آپ کے پاس پشن ہے تو سب کچھ ممکن ہو جاتا ہے۔

Last Updated : Dec 26, 2022, 6:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details