سرینگر:کانگریس کے ساتھ چار دہائیوں کے سیاسی سفر کے بعد سینیئر رہنما غلام نبی آزاد نے پارٹی سے استعفیٰ دیے دیا۔ ان کے استعفیٰ کے بعد جموں و کشمیر کانگرس اکائی میں انتشار پھیل گیا ہے اور ان کے وفادار ساتھی اور سابق ایم ایل اے محمد امین بھٹ سمیت متعدد رہنماؤں نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔ امین بھٹ کے علاوہ جی ایم سروری، آر ایس چب، حاجی رشید، گلزار وانی، چودھری محمد اکرام نے اپنا استعفی پیش کیا ہے۔ Azad's loyalists resigns from Congress آزاد کے استتعفیٰ کے بعد جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی کا سرینگر دفتر سنسان نظر آ رہا ہے اور دیگر ایام کے برعکس یہاں کوئی گہمی نہیں ہے۔ Congress Party office in Srinagar
گزشتہ ہفتے کانگرس کمیٹی کے نئے صدر وقار رسول کے انتخاب کے بعد جموں و کشمیر ریاستی کانگرس کمیٹی کے بکھرتے خیمہ کو یکجا کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن آزاد کے استعفی کے بعد یہ خیمہ مزید بکھر سکتا ہے، کیونکہ جموں و کشمیر کانگرس میں بیس ایسے لیڑران ہیں جو آزاد کے وفادار مانے جارہے ہیں جنہوں نے گذشتہ مہینوں آزاد کے ساتھ خطہ چناب و پیر پنچال میں بڑی ریلیوں میں شرکت کی تھیں۔
تاہم کانگرس کے خیمے تسلی دیتے ہوئے وقار رسول نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ وہ کانگرس کو جموں و کشمیر میں مضبوط کریں گے اور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت کے میں کام کریں گے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ وقار رسول آزاد کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ یاد رہے کہ وقار رسول آزاد کے وفادار لیڈران میں گنے جاتے ہیں۔ Viqar Rasool Wani New JKPC President
البتہ سیاسی حلقوں میں یہ بحث و مباحثہ شروع ہوگیا ہے کہ آزاد کے اگلے قدم کے بعد ہی یہ بات واضح ہوگی کہ کیا کانگریس جموں و کشمیر میں مزید بکھرے گی یا وقار رسول پارٹی کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: