اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ قبائلی امور نے خانہ بدوش قبائلی آبادی کا سروے شروع کیا

سکریٹری برائے قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ جموں و کشمیر حکومت تعلیم، صحت، نظام زندگی، نقل مکانی کی سہولت، مویشیوں کی پرورش کے طریقوں میں بہتری اور ان پر عمل درآمد کے لئے صلاحیت پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرکے خانہ بدوش قبائلی آبادی کے لئے فلاحی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کررہی ہے۔

محکمہ قبائلی امور نے خانہ بدوش قبائلی آبادی کا سروے شروع کیا
محکمہ قبائلی امور نے خانہ بدوش قبائلی آبادی کا سروے شروع کیا

By

Published : May 30, 2021, 5:25 PM IST

محکمہ قبائلی امور نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مردم شماری کے اشتراک سے خانہ بدوش قبائلی آبادی کے سروے اور گنتی کے عمل کو شروع کیا ہے۔

محکمہ نے اس سلسلہ میں نوڈل افسران کی تقرری کے لئے پرنسپل ڈسٹرکٹ مردم شماری کے افسران (ڈپٹی کمشنرز) سے رجوع کیا ہے۔ بہت سے اضلاع میں نوڈل افسران مقرر اور سروے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جموں و کشمیر میں خانہ بدوش آبادی اور قبائلی علاقوں میں مردم شماری کے لئے 3 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

سکریٹری برائے قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ جموں و کشمیر حکومت تعلیم، صحت، نظام زندگی، نقل مکانی کی سہولت، مویشیوں کی پرورش کے طریقوں میں بہتری اور ان پر عمل درآمد کے لئے صلاحیت پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرکے خانہ بدوش قبائلی آبادی کے لئے فلاحی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کررہی ہے۔

اس سال سے قبائلی امور کے محکمہ نے قبائلی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہالینڈ پیسٹریس میں نقل مکانی کرنے والی آبادی کا ایک سروے کیا جارہا ہے تاکہ موجودہ مالی سال سے شروع ہونے والے فلاح و بہبود کی اسکیموں کا دائرہ بڑھایا جاسکے۔

سروے میں خانہ بدوش آبادی کے انفرا ڈسٹرکٹ، بین ضلع، بین صوبہ اور بین ریاستی نقل مکانی کا احاطہ کیا جائے گا جس میں بڑے پیمانے پر گوجر اور بکروال شامل ہیں جبکہ کچھ اضلاع میں گادی، سیپسی اور دیگر قبائل بھی نقل مکانی کرتے ہیں۔

قبائلی امور محکمہ مردم شماری کے ساتھ تکنیکی معاونت کے لئے رابطہ کر رہا ہے اس دوران ضلعی منصوبہ بندی کے دفاتر سے بھی فیلڈ مشق کی نگرانی کے لئے رابطہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details