جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے منگل کو کہا کہ عسکریت پسند تنظیم ٹی آر ایف پاکستان کی ہدایت پر کشمیر میں صحافیوں، سماجی کارکنان اور دیگر لوگوں کو نشانے بناکر انکو ہلاک کرنا چاہتی ہے۔
'ٹی آر ایف پاکستان کی ہدایت پر کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہے'
گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی ایک فہرست شائع کی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس یو آر ایل کے خلاف کوٹھی باغ پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔
سرینگر میں ڈسٹرکٹ پولیس لاینز پر ایک تقریب کے دوران دلباغ سنگھ نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایف نے حالیہ دنوں صحافیوں کی ایک فہرست سوشل میڈیا پر شائع کی ہے جن کو وہ پاکستان کے اشارے پر نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی ایک فہرست شائع کی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس یو آر ایل کے خلاف کوٹھی باغ پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیا۔
سرینگر۔جموں شاہراہ پر عسکریت پسندوں کے سیکورٹی فورسز اہلکار پر ہونے والے حملوں کے متعلق دلباغ سنگھ نے کہا کہ شاہراہ ایس او پی او منصوبے کے تحت سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی حملوں کو روکا نہیں جاسکتا ہے۔