اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farooq Abdullah On Hatred نفرتیں پھیلانے کا رجحان ملک کی سالمیت اور سیکولر کردار کے لئے خطرہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ملک ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے جہاں تفرقہ انگیز طاقتیں بہت زیادہ سرگرم ہیں جو ملک کے اتحاد و سالمیت کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سے لوگوں میں نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں وہ ملک سالمیت، آزادی اور سیکولر کردار کیلئے باعث خطرہ ہے اور ایسے میں تمام صحیح سوچ رکھنے والے شہری کو اپنا کردار کرنا ہے۔arooq Abdullah On Hatred

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 22, 2022, 3:53 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ملک ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے جہاں تفرقہ انگیز طاقتیں بہت زیادہ سرگرم ہیں جو ملک کے اتحاد و سالمیت کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ ایک طبقے کو دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے اس رجحان کا سب کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ان باتوںکا اظہار انہوں نے سینئر کانگریس لیڈر اورسابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کی سوانح حیات ”ہندوستانی سیاست میں میری زندگی' کی رسم اجرائی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔arooq Abdullah On Hatred

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کانگریس کے سینئر رہنماوں و دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں زور دیا کہ موجودہ حالات میں کانگریس کو تاریخی کردار ادا کرنا ہے۔ کانگریس کو اپنی صفوں کو مضبوط کرنے اور متحدہ ہونے پر زور دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہاکہ ملک کو تقیم کرنے والی طاقتوں سے نجات دلانے کے لئے کوئی بھی پہل کانگریس کے بغیر کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سے لوگوں میںنفرتیں پھیلائی جارہی ہیں وہ ملک سالمیت، آزادی اور سیکولر کردار کیلئے باعث خطرہ ہے اور ایسے میں تمام صحیح سوچ رکھنے والے شہری کو اپنا کردار کرنا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details