سرینگر:جموں کشمیر یونین ٹیریٹری میں شعبہ ٹرانسپورٹ پر ہزاروں افراد کا روزگار منحصر ہے وہیں تجارت کے لئے یہ شعبہ انتہائی ضروری ہے۔ شعبہ ٹرانسپورٹ کو وادی میں ناسازگار حالات سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، وہیں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد عائد بندشوں اور کورونا وائرس کی روکتھام کے لیے عائد لاک ڈاؤن سے اس شعبہ کو مزید دھچکا لگا ہے۔ Kashmir Transport Sector Suffering losses
اگرچہ گزشتہ ایک برس سے اس شعبہ میں حالات بہتر رہنے سے جان آگئی ہے لیکن ماضی میں ہوئے نقصان کے سبب ٹرانسپورٹ سے جڑے افراد کو آج بھی خسارہ اٹھانا پڑ رہا ہے۔ شعبہ ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران نے گزشتہ دو برسوں سے جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ سے متعدد بار اپنے مطالبات اور گزارشات رکھے ہیں لیکن انکے مطالبات کو انتظامیہ سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ Transport Sector Post A 370 Abrogation
ٹرانسپورٹرز نے انتظامیہ سے گاڑیوں پر عائد کیا جانے والے مسافر ٹکس، ٹوکن ٹیکس اور دیگر معاملات میں رعایت دینے گزارش کی ہے۔