اردو

urdu

ETV Bharat / state

Release Mirwaiz Moulvi Muhammad Umar Farooq: میر واعظ عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ

شہر خاص ٹریڈرز نے ایل جی انتظامیہ سے میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کی طویل نظری بندی کو ختم کر کے ان کی رہائی عمل میں لانے کی اپیل کی تاکہ موصوف اپنی مذہبی خدمات بناء کسی رکاوٹ یا پابندی کے انجام دے سکے۔Release Mirwaiz Moulvi Muhammad Umar Farooq

shahre-khas-traders-demanded-immediate-release-of-mirwaiz-moulvi-muhammad-umar-farooq
شہر خاص ٹریڈرز نے میرواعظ عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

By

Published : Aug 2, 2022, 10:36 PM IST

سرینگر: شہر خاص ٹریڈرز نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق جو کہ سال 2019 سے مسلسل خانہ نظر بند ہے کی رہائی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنی ملی اور مذہبی فرائض انجام دے سکے۔Release Mirwaiz Moulvi Muhammad Umar Farooq

جاری کردہ بیان میں ٹریڈرس نے کہا کہ میر واعظ کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جس کی سماجی اور مذہبی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ایسے میں میر واعظ خاندان سے یہاں کے لوگوں کا عقیدہ جڑا ہوا، جس کو ملحوظ رکھ کر ان کی فوری رہائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میرواعظ محمد عمر فاروق کی کمی اس وقت شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی ہے۔مرکزی جامع مسجد میں موصوف کا جمعہ کا خطبہ سننے کے لیے نہ صرف مقامی بلکہ دور دور سے لوگ آتے تھے۔ایسے میں جامع میں نمازیوں کے بھاری تعداد سے پر رونق مناظر دیکھنے کو مل رہے تھے۔ جبکہ جامع مارکیٹ میں لوگوں کی چہل پہل سے ایک الگ ہی سماں دیکھنے میں آتا تھا اور خرید وفروخت کے اعتبار سے بھی جامع مارکیٹ میں لوگوں کا کافی رش رہتا تھا۔ لیکن میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کی 3 برس سے زائد عرصے کی نظر بندی کی وجہ سے اب ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:



شہر خاص ٹریڈرز نے ایل جی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ میر واعظ محمد عمر فاروق کی طویل نظری بندی کو ختم کر کے اس کی رہائی عمل میں لائے تاکہ موصوف اپنی مذہبی خدمات بنا کسی روکاوٹ یا پابندی کے انجام دے سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details