اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: فرانس کے خلاف احتجاج - فرانسی صدر کے خلاف احتجاج

فرانس میں حضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ خاکہ بنانے کے خلاف بٹہ مالو میں بعد نماز جمعہ احتجاج ہوا۔

protest over France
فرانس کے خلاف احتجاج

By

Published : Oct 30, 2020, 10:55 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں واقع بٹہ مالو میں مسلمانوں نے احتجاج کیا۔ ان لوگوں نے فرانس میں حضور اقدس ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکہ بنائے جانے کے تعلق سے فرانسیسی صدر کے خلاف احتجاج کیا۔

فرانس کے خلاف احتجاج

اس دوران مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر گستاخی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دو کے نعرے درج تھے۔

اس موقع پر ٹریڈرس یونین کے صدر امتیاز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کبھی بھی برداشست نہیں کریں گے۔ ہمیں اپنے مال و جان سے بھی زیادہ محبت اپنے محبوب آقائے نامدار سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کے سب سے بڑے ٹراؤٹ فش فارم میں عملے کا فقدان

خیال رہے کہ فرانس میں کچھ روز قبل ایک استاد کی جانب سے بچوں کو محمد ﷺ کا متنازع کارٹون دکھائے جانے کے بعد ایک طالبعلم نے استاد کا قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد فرانس کے صدر امینویل میکخواں نے کہا تھا کہ یہ 'اسلامی دہشت گردی' ہے۔ اس کے بعد سے دنیا کے کئی مسلم ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائکاٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details