وادیٔ کشمیر کے معروف معالج اور خیبر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شوکت شاہ نے طلبا کو اپنی تمام تر توجہ تعلیم کی طرف مرکوز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر کی پیش گوئیوں سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ Students Should focus on Education
انہوں نے کہا کہ بچوں کو اسکولوں میں تعلیم کی طرف بھر پور توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاہم حکام کی طرف سے جاری کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ Doctor on fourth wave of Covid 19
موصوف ڈاکٹر نے ایک سوال کے جواب میں کہا: ’ہمیں کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر کی پیش گوئیوں سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، دیکھتے ہیں کہ یہ لہر آتی بھی ہے یا نہیں اگر آئے گی تو ہم اس کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں‘۔ Covid Sops
ان کا کہنا تھا: ’ہماری قوم ایک بہادر قوم ہے ہم نے جس طرح گذشتہ لہروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اسی طرح اس ممکنہ لہر کا بھی مقابلہ کریں گے‘۔ India may see fourth Covid wave