اردو

urdu

ETV Bharat / state

G20 Summit in Kashmir جی ٹوئنٹی ٹورازم ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس جاری - سکیوریٹی کے سخت انتظامات

سرینگر میں جی 20 گروپ کا اجلاس جاری ہے۔تین دن تک جاری رہنے والے اس ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس کے پہلے دن مندوبین کے استقبال کے لیے کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں کشمیری اور دیگر مقامی زبانوں میں گلوکاروں نے محفل میں سماں باندھا ۔

تین روزہ اجلاس جاری
تین روزہ اجلاس جاری

By

Published : May 23, 2023, 11:06 AM IST

Updated : May 23, 2023, 2:41 PM IST

تین روزہ اجلاس جاری

سرینگر:شہر آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں جی 20 کے سیاحتی شعبے سے متعلق ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس کل سے جاری ہے۔ جس میں سیاحت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث ہورہی ہے۔اجلاس میں دنیا کے طاقتور ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ تو یہ مندوب کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سفیروں کا رول ادا کر سکتے ہیں ۔

یہ انتہائی امید افزا ہے کہ کشمیر میں سیاحتی شعبہ پٹری پر لوٹ چکا ہے ۔گزشتہ سال ایک کروڑ 88 لاکھ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیاحت کی جن میں 25 لاکھ سیاحوں نے کشمیر وادی کا رخ کیا۔امسال بھی سیاحتی سیزن اچھا جارہا ہے۔ایسے میں تین روزہ اجلاس کے پہلے روز جی 20 کے مندوبین کا والہانہ استقبال کشمیر کے روایتی انداز میں کیا گیا۔ وہیں ایس ایس کے آئی سی سی میں مندوبین کا خیر مقدم کشمیر کی روایتی موسیقی سے کی گئی۔

وادی میں پہلی مرتبہ غیر ملکی مندوبین کو جموں وکشمیر کی ثقافت،رقص اور موسیقی کے علاوہ مقامی فنون سے بھی روشناس کیا گیا ۔ثقافتی پروگرام کے لئے ہائی ٹیک وسائل کو استمعال میں لیا جارہا ہے تاکہ بہتر انداز میں یہ کلچرل شو پیش کیا جا سکے۔فنکاروں کے لیے لباس سے لے کر زیورات اور دیگر ضروریات کی چیزیں اعلی درجے میسر رکھی گئی تھیں

ایسے میں شہر سرینگر جی ٹونٹی مندوبین کی مہمان نوازی کے لئے شہر سرینگرکو دلہن کی طرح سجایا گیا یے۔وہیں دیگر انتظامات کے علاوہ سیکورٹی کے تمام تر بندوبست ہے۔ شہر سرینگر میں معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری ہیں ۔تمام دکانیں اور کاروباری ادارے کھلی ہیں وہیں ٹریفک سڑکوں پر معمول کے مطابق ہی رواں دواں ہیں تاہم بین الاقوامی ہوئی اڈے سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک ٹریفک کی آواہی جاہی کے لیے پہلے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ تاکہ مندوبین کے گزرنے کے دوران ٹریفک میں کسی بھی قسم کا خلل پیدا نہ ہوں جبکہ شہر میں عام ٹریفک کی نقل و حرکت بھی معقولیت بھی برقرار رہے۔

انتظامات ہر لحاظ اور زاویے سے مکمل ہیں۔انتظامیہ نے سرینگر میں جہاں اس اجلاس کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے وہیں جھیل ڈل اور ایس کے آ ئی سی سی کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔شہر کے قرب وجوار میں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:G20 Summit in Kashmir جی ٹوئنٹی مندوبین نے شکاروں میں ڈل جھیل کی سیر کی
واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے۔آج سے 24 مئی تک جارہی رہنے والا یہ سمٹ کشمیر کے خوبصورت خطے میں منعقد ہورہا ہے۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اور امریکہ وغیر شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور اس بار جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔

Last Updated : May 23, 2023, 2:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details