اردو

urdu

By

Published : May 22, 2021, 5:26 PM IST

ETV Bharat / state

سرینگر کے مضافات میں واقع مُجہ گُنڈ کی سڑک خستہ

دو قومی شاہراہوں کو جوڑنے والی ایک اندرونی سڑک کی حالت کافی ابتر ہے۔ مُجہ گُنڈ سے لاوے پورہ جانے والی یہ سڑک کئ سالوں سے خستہ حالت میں ہے۔

سرینگر کے مضافات میں واقع مُجہ گُنڈ کی سڑک خستہ
سرینگر کے مضافات میں واقع مُجہ گُنڈ کی سڑک خستہ

جموں و کشمیر کے سرینگر کے مضافات میں واقع مُجہ گُنڈ علاقہ شہر سے صرف 10 کلومیٹر کی دوری پہ واقع ہے ۔

تاہم یہاں مُجہ گُنڈ کے مقام پہ دو قومی شاہراہوں کو جوڑنے والی ایک اندرونی سڑک کی حالت کافی ابتر ہے ۔ مُجہ گُنڈ سے لاوے پورہ جانے والی یہ سڑک کئ سالوں سے خستہ حالت میں ہے۔

سرینگر کے مضافات میں واقع مُجہ گُنڈ کی سڑک خستہ

تاہم اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہیں جگہ جگہ گہرے گھڑے ہیں۔ اور ان میں جمع پانی اور کیچڑ کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہیں روزانہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ اس سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جب کبھی بارشیں ہوتی ہیں تو اس سڑک پر چلنا پھرنا محال ہو جاتا ہے۔

انہوں سوال اٹھایا ہے کہ اگر یہ علاقہ سرینگر سے منسلک ہیں اس کے باوجود یہاں سڑکوں کی حالت ابتر ہے تو دور دراز علاقوں کا تو پتہ نہیں۔


مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سڑک کی مرمت تو بار بار کی جاتی ہیں لیکن مناسب ڈرینینج سسٹم کا نا ہونا اصل مشکل ہے۔

جس کا سد باب کیا جانا چاہئے کیونکہ جب بھی بارشیں ہوتی ہیں یہاں کافی مقدار میں پانی جمع ہوجاتا ہے ۔نتیجتاً لوگوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں ڈرینیج کا مناسب انتظام کیا جانا چاہئے تاکہ مستقبل میں انہیں ایسے مشکلات سے دوچار نہیں ہونا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details