سری نگر: ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایات کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریب لوگوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لالچوک میں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید سرعت آئے گی کیونکہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی کام نائٹ شفٹوں میں شروع کیا جا ئے گا۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا ہم ایل جی صاحب کی ہدایات پر پوری طرح سے عمل کر رہے ہیں لہذا انسداد تجاوزات مہم کے دوران کسی بھی غریب یا اس شخص جس کے پاس زمین نہیں ہے ان کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لال چوک میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی کیونکہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی نائٹ شفٹوں میں کام شروع کیا جا ئے گا۔
تجاوزات کے متعلق جعلی فہرستیں منظر عام پر آنے کے متعلق پوچھے جانے پر اعجاز اسد نے کہا کہ اب تک دو جعلی فہرستیں منظر عام پر آئی ہیں جن پر نہ کسی کی مہر ہے اور نہ دستخط، ان کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ہے اور سائبر پولیس اس کی انکوائری کر رہی ہے۔