جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے سابق چیئرمین محمد شفیع ڈار کی تین سو کرور روپے کے بدعنوانی کے معاملے میں ضمانت منظور کی۔
ڈار کی جانب سے وکیل فیضان نذیر نے پیروی کی، جبکہ سینیئر اے اے جی بشیر احمد ڈارمرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی جانب سے پیش ہوئے۔ جسٹس سندھو شرما پر مبنی سنگل جج بینچ نے اس حقیقت پر نظر ثانی کرنے کے بعد کہا کہ 'بینک سے لی گئی رقم زمین کے مالکان کو ادا کی گئی تھی، جنہوں نے کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین کو پاور آف اٹارنی دی۔'