اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں شہری ہلاکتیں: امت شاہ، منوج سنہا دہلی میں بات چیت کریں گے

کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں وزیر داخلہ کی جانب سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دو دن بعد وزیر داخلہ ہفتہ کو کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ پر ایل جی منوج سنہا کے ساتھ رو برو ملاقات کریں گے۔

کشمیر میں شہری ہلاکتیں: امت شاہ، منوج سنہا دہلی میں بات چیت کریں گے
کشمیر میں شہری ہلاکتیں: امت شاہ، منوج سنہا دہلی میں بات چیت کریں گے

By

Published : Oct 9, 2021, 2:01 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ (Target Killing) کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ہفتہ کو اس معاملے پر دارالحکومت نئی دہلی میں بات چیت کریں گے۔

توقع ہے کہ یہ میٹنگ دن کے دوسرے نصف حصے میں منعقد ہوگی جس میں وزیر داخلہ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ وادی کے باشندوں خصوصا اقلیتوں طبقے سے وابستہ افراد کو نشانہ بنائے جانے سے منسلک سیکورٹی منظر نامے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے ایک پرنسپل اور ایک ٹیچر کو جمعرات کو عسکریت پسندوں سے ہلاک کر دیا تھا، اس سے قبل منگل کی شام سرینگر کے ایک معروف کیمسٹ مکن لال بندرو کو عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا وہیں منگل کی شامل کو ہی سرینگر کے لال بازار علاقے میں بھیل پوری فروخت کرنے والے ایک غیر مقامی شخص کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:موجودہ حالات پر حکومت ذمہ دار، ایل جی استعفیٰ دیں: پی ڈی پی

کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں وزیر داخلہ کی جانب سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دو دن بعد وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ پر ایل جی منوج سنہا کے ساتھ رو برو تبادلہ خیال کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details