اردو

urdu

ETV Bharat / state

سینڈیکیٹ کنارا بینک کی سرینگر شاخ بند - سرینگر

ایک ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منگل کے روز یہاں قائم سینڈیکیٹ کنارا بینک کی شاخ کو بند کر دیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Sep 1, 2020, 9:47 PM IST

سرینگر کے ایکسچینج روڈ پر قائم بینک برانچ کے مین گیٹ پر چسپاں ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک ملازم کا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے بینک کو بند کر دیا گیا ہے۔

نوٹس پر مزید کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں تاہم بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک کے ایک ملازم کا ٹیسٹ مثبت آنے پر باقی اسٹاف ممبران کو ٹیسٹ منفی آنے تک ہوم کورنٹائن میں جانے کو کہا گیا ہے۔

دریں اثنا بینک کے متعدد صارفین کو منگل کے روز اس وقت مایوسی ہوئی جب وہ اپنے اپنے کاموں کے نپٹارے کے لئے وہاں آئے ہوئے تھے لیکن بینک بند تھا۔

تاہم بینک کی اے ٹی ایم مشین کام کر رہی تھی اور صارفین کو اس مشین سے پیسے نکالتے ہوئے دیکھا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ سینڈیکیٹ بینک اور کنارا بینک کے مدغم ہونے کے بعد صرف یہی ایک برانچ کام کر رہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details