اردو

urdu

ETV Bharat / state

Swachhata Hi Seva ڈینٹل کالج و ہسپتال سرینگر میں سوچھتا ہی سیوا کے تحت صفائی مہم

گاندھی جینتی کے موقعے پر ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی "سوچھ بھارت ابھیان" کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا انعقاد عمل میں لیا گیا۔

swachhata-hi-seva-drive-in-dental-collage-and-hospital srinagar
ڈینٹل کالج و ہسپتال سرینگر میں سوچھتا ہی سیوا کے تحت صفائی مہم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 5:33 PM IST

سرینگر:"سوچھتا ہی سیوا " کے تحت جہاں وادی بھر میں صحت،تعلیم اور دیگر محکمہ جات کی جانب سے صفائی ستھرائی مہم عمل لائی گئی۔وہیں ڈینٹل کالج اور ہسپتال سرینگر میں بھی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر میرزادہ بلال احمد کی قیادت میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس مہم ہسپتال کے ڈاکٹروں کے علاوہ دیگر عملے نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقعے پر ہسپتال کے میڈیل سپر انٹنڈنٹ نے عملے اور دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ ہسپتال کے احاطے میں جاڈو ہاتھ میں لاکر کچرا صاف کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے "سوچھتا ہی سیوا" کی اہمیت کو دہرایا اور کہا کہ اس طرح کی مہم کافی اہمیت کی حامل ہے اور ہسپتال کو صاف و پاک رکھنا جنتی ذمہ دار صفائی کرمچاریوں کی، اتنی کی ذمہ داری مریضوں، تیمار داروں، ڈاکٹروں اور ہسپتال کے دیگر عملے کی ہے۔

مزید پڑھیں:Swachhata Hi Seva سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت کشمیر میں ریلیاں منعقد


قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے اتوار کو شہریوں کی قیادت میں سوچھتا مہم کے لیے ایک گھنٹے کے شرمدان میں حصہ لیا اور جھیل ڈل میں صفائی مہم کی قیادت کی۔اس موقعے پر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہری شامل ہوئے جو کہ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوۓ تھے۔

اس موقعے پر ایل جی نے کہا جس طرح سے ہم ارد گرد دیکھتے ہیں وہ ہماری زندگی کا تجربہ بن جاتا ہے۔صفائی خوشی،مسرت اور خوشحالی لاتی ہے اور صفائی خدا کے قریب پہنچنے کا دروازہ بھی ہے ۔انہوں نے عوام سے متحد ہوکر کچرے سے پاک بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تعاون کرنے کی اپیل کی۔اس دوران ایل جی نے چار چناری میں بھی حصہ لیا اور اسکولی طلبا سے بھی بات چیت کی ۔
ادھر "سوچھتا ہی سیوا" کے تحت تعلیم اداروں میں آگہی کے طور ریلیاں،شجر کاری اور دیگر پروگراموں کا بھی انعقاد عمل میں لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details