اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیر میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتا ہوں'

پندرہ سال تک بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے کے بعد 33 برس کے سریش رینا نے کرکٹ سے رواں مہینے ریٹائرمنٹ لی۔ اپنے وسیع کیریئر کے دوران انہوں نے ایک روزہ میچوں میں 35۰31 کی اوسط سے 5615 رن بنائے۔ اس کے علاوہ پانچ سنچری اور 36 آف سنچری بھی کی ہیں۔

'کشمیر میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتا ہوں'
'کشمیر میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتا ہوں'

By

Published : Aug 26, 2020, 3:42 PM IST

بھارت قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائر ہونے کے بعد بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر سریش رینا اب جموں و کشمیر میں کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ اور اننت ناگ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ سنگھ کو ایک خط لکھا ہے۔

خط میں رینا نے لکھا ہے کہ "میں بڑی اُمید کے ساتھ آپ کے سامنے اپنی خواہش ظاہر کر رہا ہوں۔ میں چاہتا ہوں جموں کشمیر کے پسماندہ بچوں کو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے۔

اس لیے میں چاہتا ہوں کی میں وہاں آ کر کرکٹ کو فروغ دو۔"ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں چاہتا ہوں کہ کھیل کو گاؤں کے اسکولوں اور کالجوں میں فروغ ملے۔ میرا بس ایک ہی مقصد ہے کہ جموں کشمیر کے ہونہار کھلاڑیوں کو اپنے ہنر کو بہتر کرنے کی صحیح تربیت ملے۔"

پندرہ سال تک بھارتی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے بعد 33 برس کےسریش رینا نے کرکٹ سے رواں مہینے ریٹائرمنٹ لی۔ اپنے وسیع کیریئر کے دوران انہوں نے ایک روزہ میچوں میں 35۰31 کی اوسط سے 5615 رن بنائے۔

اس کے علاوہ پانچ سنچری اور 36 آف سنچری بھی کی ہیں۔ اپنی خواہش کو ظاہر کرتے ہوئے خط کے آخر میں رینا کا کہنا ہے کہ "کرکٹ صرف ایک کھیل ہی نہیں ہے بلکہ ایک نظام ہے جس سے ایک انسان ایک شخصیت میں تبدیل ہوتا ہے۔

اس میں تہذیب، پیشہ ورانہ طور طریقہ کار، اور صحت ٹھیک رہتی ہے۔ اگر ایک بچہ کھیل سرگرمی میں حصہ لے تو جیسے جیسے وہ بڑا ہوتا ہے اس کا زندگی کا طور طریقہ بھی صحت مند رہتا ہے۔ یہ ہمارے ملک کے مستقبل لیے ضروری ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details