صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پھنسے کشمیری طلبا صحیح سلامت ہیں اور اُن کی واپسی کے لئے حکومت کوشاں ہے۔Kashmiri Students Stranded In Ukraine
انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزارت خارجہ نے اپنا ایک کنٹرول روم کھولا ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ فون پر رابط قائم کر سکیں۔ Parents Can Contact Students
کووڈ کے بارے میں صوبائی کمشنر نے کہاکہ کورونا کا خطرہ اب بھی برقرار ہے کیونکہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی ذیلی قسم مختلف ممالک میں پھیل چکی ہیں لہذا احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے۔ Precautions For Covid 19
ان باتوں کا اظہار انہوں نے جواہر لال نہرو ہسپتال رعناواری میں بچوں کو پلس پولیو کے قطرے پلانے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ Div Com Inaugurates Pulse Polio drive at JLNM Hospital
انہوں نے بتایا کہ یوکرین میں قریباً 215 کشمیری مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔215 Kashmiri Students Stuck In Ukraine
اُن کے مطابق سبھی بچوں کو صحیح سلامت گھرپہنچانے کی خاطر مرکزی وزارت خارجہ نے اقدامات اُٹھائے ہیں اور کل ہی ایک جہاز پولینڈ سے ممبئی پہنچا جس میں یوکرین میں پھنسے طلبا کو لایا گیا۔ Pulse Polio drops
صوبائی کمشنر کشمیر نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت نے پھنسے ہوئے طلبا کے ساتھ رابط قائم کرنے کی خاطر ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا اور وہاں سے والدین اپنے بچوں کے ساتھ رابط قائم کرسکتے ہیں۔ Div Com On Stranded Students In Ukraine