اردو

urdu

ETV Bharat / state

گپکار الائنس نے بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت  کی - ETV BHARAT URDU

پی اے جی ڈی وادی میں بے گناہ لوگوں کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔ان ہلاکتوں نے خوف کا ماحول پیدا کیا ہے جو کہ 90 کی دہائی کے اوائل سے کشمیر میں نہیں دیکھا گیا۔ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال حکومت کی پالیسیوں کی ناکامی کا نتیجہ ہے جس نے جموں و کشمیر کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔

عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کا پریس کے نام بیان
عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کا پریس کے نام بیان

By

Published : Oct 8, 2021, 7:15 PM IST

جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے عوامی اتحاد برائے گپکار کا اجلاس آج ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا جس میں محبوبہ مفتی ، محمد یوسف تاریگامی اور جسٹس حسنین مسعودی نے شرکت کی۔ پی اے جی ڈی، وادی میں بے گناہ لوگوں کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔

گپکار الائنس کے مطابق وادی میں بے گناہوں کی ہلاکتوں نے خوف کا ماحول پیدا کیا ہے جو کہ 90 کی دہائی کے اوائل سے کشمیر میں نہیں دیکھا گیا۔ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال حکومت کی پالیسیوں کی ناکامی کا نتیجہ ہے جس نے جموں و کشمیر کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔ چاہیے وہ نوٹ بندی ہو یا دفعہ 370 کو ہٹانا ، یہ فیصلے کشمیر میں عسکریت پسندی اور بیگانگی کے مسائل کے حل کے طور پر ملک کو دیۓ گئے۔


بیان میں بتایا گیا کہ ’آج یہ دیکھاگیا ہے کہ بغیر کسی شک و شبہ کے نہ تو نوٹ بندی اور نہ ہی دفعہ 370 کو ہٹانے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔ درحقیقت جموں و کشمیر انتظامیہ کے کچھ حالیہ فیصلوں نے صرف ان برادریوں کے درمیان اختلافات کو بڑھانے کا کام کیا ہے جو دوسری صورت میں ایک دوسرے کے درمیان پرامن طریقے سے رہ رہے تھے۔ ایک سازگار ماحول بنانے کی ذمہ داری حکومت ہند پر عائد ہوتی ہے۔ تاہم ہم جموں و کشمیر کی ذمہ دار سیاسی جماعتوں کی حیثیت سے شک اور خوف کی سطح کو کم کرنے کے لیے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے۔

الائنس کے مطابق 24 جون 2021 کو وزیر اعظم کے ساتھ سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں وزیر اعظم نے اس فاصلے کو درست کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے "دل کی دوری اور دلی سے دوری" کو تسلیم کیا۔ جموں و کشمیر میں غیر ضروری حراست اور طاقت کا حد سے زیادہ استعمال معمول ہے۔ یاسر علی کی کل شام ہونے والی ہلاکت انتباہ کی بڑھتی ہوئی حالت اور طاقت کے استعمال کے جواز کا براہ راست نتیجہ ہے۔

بے گناہ شہریوں کو ہراساں کرنا اور یاسر علی کا قتل جیسے جموں و کشمیر کے حالات کو مزید خراب کرنے کا سبب بنیں گے۔ انتظامیہ کو یہ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے دیکھو اور گولی مارو پالیسی اختیار نہ کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details