اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں نئی روح پھونکنے اور کارپوریشن کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے حکومت کئی اقدمات اٹھا رہی ہیں۔ ایس آر ٹی سی کو عوام کے بہتر بنانے کے لیے جموں وکشمیر انتظامیہ نے 5 سو مال بردار ٹرکیں اور مسافر بردار گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو کہ ایک ہفتے کے اندر جموں اور کشمیر صوبے کو فراہم کی جائے گی۔ جبکہ پرانی گاڑیوں کی مرمت اور انہیں کارآمد بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق کارپوریشن کو نہ صرف جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے بلکہ اس سے جدید چلینجس کا مقابلہ کرنے کے لئے وہ تمام ضروریات فراہم کی جارہی ہیں۔ جس کی شدت کے ساتھ کمی یا ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔خریدی جارہی 5 سو مسافر گاڑی اور مال بردار گاڑیوں میں 250 شامل ہیں۔