اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کی حکومت میں ریاستی درجہ کی بحالی ممکن نہیں' - GA Mir

جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ جب تک مرکز میں بی جے پی حکومت میں ہے تب تک جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا جائے گا-

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر

By

Published : Feb 18, 2021, 5:01 PM IST

Updated : Feb 18, 2021, 6:21 PM IST

سرینگر میں کانگریس کی ایک تقریب کے موقع پر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر نے میڈیا کو بتایا کہ مرکزی سرکار اگرچہ دعوے کر رہی ہے کہ جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا، لیکن مرکزی سرکار یہاں یونین ٹیریٹری کے قوانین نافذ کر کے خود اپنے دعوے کو مسترد کر رہی ہے۔

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر

غور طلب ہے کہ مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر کے بلدیاتی اداروں میں جائیداد پر ٹیکس لگانے کا قانون یہاں بھی نافذ کیا ہے جس پر عمل درآمد کرنے کی مقامی انتظامیہ تیاریاں کر رہی ہے- غلام احمد میر نے اس قانون پر تنقید کرنے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں وہ تمام قوانین نافذ کر رہی ہے جو دیگر یونین ٹیریٹریز میں نافذ کئے جا چکے ہیں- انہوں مزید کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے حالیہ دنوں پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ایک متعین وقت پر جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا، لیکن جب تک مرکز میں بی جے پی برسراقتدار ہے تب تک ریاستی درجہ واپس ملنا نا ممکن ہے-

غیر ملکی سفارتکاروں کا جموں و کشمیر دورے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے غلام احمد میر نے مرکزی سرکار سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کے بقول اگر کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں اور کشمیر ملک کا اندرونی مسئلہ ہے تو سفارتکاروں کے وفود کو یہاں کیوں مدعو کیا جا رہا ہے؟

انہوں کہا کہ سرکار کی حریف جماعتوں نے متعدد بار مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ وفد کو وادیء کشمیر کا دورہ کرنا چاہئے تاکہ یہاں کے زمینی حالات سے ملک کو آگاہ کیا جائے، لیکن ایسے مطالبات مسترد کئے جارہے ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2021, 6:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details