حیدرآباد:نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے تمل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے مشترکہ امیدوار کے طور پر ان کی حمایت کی۔ انہوں نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "کیوں نہیں؟ وہ وزیر اعظم کیوں نہیں بن سکتا؟ اس میں کیا غلط ہے؟" ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں ایک ساتھ آتی ہیں اور اگلے سال عام انتخابات جیتتی ہیں تو ڈی ایم کے سربراہ اسٹالن کے وزیر اعظم بننے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی جیت کے بعد مناسب وقت پر قوم کی قیادت کرنے اور متحد کرنے کے لیے بہترین آدمی کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
اسٹالن کے وزیر اعظم بننے کے امکانات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا "کیوں نہیں؟ وہ وزیر اعظم کیوں نہیں بن سکتے؟" انہوں نے کہا کہ اسٹالن اور ڈی ایم کے نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ بتادیں کہ تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کا آج یوم پیدائش تھا ایم کے اسٹالن 70 برس کے ہوگئے ہیں۔ ان کی یوم پیدائش پر اپوزیشن کے سینیئر رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابت کے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ" ہم جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی چاہتے ہے، اور جموں و کشمیر میں جمہوریت کو بحال کیا جائے۔