’’سرینگر اسمارٹ سٹی (SSCL) اور محکمہ لائبریریز اور ریسرچ کے اشتراک سے سرینگر میں دو اسٹیٹ آف آرٹ لایبریریز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار سرینگر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے جمعہ کی صبح SPSلائبریری سرینگر دورے کے دوران کیا۔
ڈاکٹر شاہد چودھری، جو سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے سی ای او بھی ہیں، نے بتایا کہ طلبہ و طالبات، مرد و زن اور پیر و جوان قارئین کے لیے سرینگر کے شمال اور جنوب میں ایک ایک لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ SSCL اور محکمہ لائبریریز اور ریسرچ کے اشتراک سے پایہ تکمیل کو پہنچے گا، جس میں فنڈ اور انفراسٹرکچر SSCL جبکہ کتابیں اور عملہ محکمہ لائبریریز اور ریسرچ فراہم کرے گا۔